اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں تاکید کی کہ امریکہ صہیونی حکومت کی سیکیورٹی کی برقراری پر قادر نہیں ہے، کیونکہ مقبوضہ فلسطین، حزب اللہ لبنان، فلسطین کی تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے حملوں کی زد میں ہے۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے اسی طرح غرب اردن کو مسلح کرنے کے موضوع کے بارے میں کہا کہ اس علاقے کے فلسطینی، اپنے غزہ کے بھائيوں کے ساتھ ملکر، اپنی آبائی سرزمینوں سے غاصب اسرائیل کو نکال باہر کرنے کے لئے، متحد ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے ایران ڈرون طیارے RQ170 اور اس ڈرون کی تیاری کے بعد امریکی ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی ڈرون طیارہ ایک حقیقت ہے، اور عوام بہت جلد اس کی باقاعدہ پرواز کا مشاہدہ کریں گے۔ جنرل سلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگرد گروہ داعش، امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ اسٹراٹیجیک شعبوں ہے کہا کہ اس گروہ کو سعودی عرب کی مالی و لاجیسٹک حمایت حاصل ہے اور بعض علاقائی ممالک نے ٹرینگ کے لئے، داعش کو اپنی سرزمین دے رکھی ہے۔
.......
/169